اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ” فچ“ کی طرف سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عالمی ریٹنگ ٹرپل سی پلَس ہونا درست معاشی پالیسی کا عالمی اعتراف ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مالیاتی ٹیم کی محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاست کی خاطر سیاست کی قربانی کا ثمر آج معاشی بہتری کی صورت میں ملک اور قوم کو مل رہا ہے، پاکستان کی عالمی ریٹنگ ٹرپل سی پلَس ہونا درست معاشی پالیسی کا عالمی اعتراف ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر دن رات کام کر رہے ہیں اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچا کر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ فچ اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس پاکستان کی معاشی بہتری کے حوالے سے اہم ہیں، پاکستان کی معاشی بہتری کے راستے پر مزید محنت اور جذبے سے آگے بڑھیں گے۔
شہباز شریف نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستان کی معاشی بہتری اور سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
مانیٹری پالیسی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید ایک فی صد کمی کا اعلان بھی معاشی بہتری کی ایک اور جھلک ہے۔انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے افراط زر میں مزید کمی ہوگی اور کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
سماعت کے بعد منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا اسلام…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ )امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ )ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس ہوتے ہوئے آج حامیوں…
صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت تھی، ٹرمپ…
کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)ماضی کی شہرت یافتہ لالی وڈ اداکارہ ریما نے امریکی صدارتی انتخابات میں…