” کہوٹہ سے گزرتے ہوئے اچانک یہ کراؤڈ آگیا” مریم نواز کے دعویٰ کی ایسی “حقیقت” سامنے آگئی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سیاستدان عوام سے اپنا قریبی رشتہ ظاہر کرنے کیلئے بعض اوقات لوگوں میں گھل مل جاتے ہیں . بعض سیاستدانوں کو دیکھ کر سرِ راہ عوام اکٹھے ہوجا تے ہیں .

اگر یہ قدرتی انداز میں ہو تو سیاستدان کیلئے بہت بہتر ہوتا ہے لیکن اگر کسی پہلے سے طے شدہ عوامی اجتماعی کو اچانک عوام کا اکٹھا ہونا قرار دیا جائے تو پھر بعد میں جب حقیقت سامنے آتی ہے تو اس کا دفاع کرنا مشکل ہوجاتا ہے . ایسا ہی کچھ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ بھی ہوا . وہ گزشتہ روز راولپنڈی سے آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کوٹلی گئیں جس کے راستے میں کہوٹہ کے مقام پر عوام کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا . مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ یہ لوگ اچانک ان کی آمد پر جمع ہوئے ہیں جنہیں دیکھ کر انہیں خوشگوار حیرت ہوئی ہے .   مریم نواز کے اس دعویٰ کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی بھی میدان میں آگئے اور وہ خط شیئر کردیا جو مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ کی مقامی قیادت کو مریم نواز کے استقبال کے حوالے سے لکھا تھا . اس خط میں شاہد خاقان عباسی نے ہدایت کی تھی کہ مریم نواز کے استقبال کیلئے کارکنوں کو جمع کیا جائے . خیال رہے کہ کچھ روز پہلے مریم نواز اس وقت تنقید کی زد میں آگئی تھیں جب انہوں نے " کشمیر سے رشتہ بہت پرانا ہے" کے عنوان سے اپنی اور اپنے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایک ہی جگہ کی ایڈٹ شدہ تصاویر شیئر کی تھیں . یہ فوٹو شاپ کی گئی تصاویر سامنے آنے کے بعد جب تنقید شروع ہوئی تو مریم نواز نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا تھا . . .

متعلقہ خبریں