20 سے زائد افراد گرفتار ،گوادر میں کارروائی امن و امان کو سبوتاژ کرنے کیخلاف کی گئی ، ضیا لانگو


گوادر(قدرت روزنامہ)زیرداخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو کے زیرصدارت امن وامان اور احتجاج کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کارروائی کے دوران 20سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حمودلراحمن، ڈی آئی مکران رینج ڈاکٹرفرحان زاہد سمیت دیگر حکام شریک بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج ایاز بلوچ،اے ڈی سی گوادر سربلندکھوسہ اور اے سی گوادر جواد زہری بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں گوادر کی مجموعی صورتحال پر تفیصلی بریفنگ دی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عناصر قانون ہاتھ میں لیکرامن وامان سبوتاژ کرنا چاہتے تھے جن کے خلاف کارروائی کی گئی،کارروائی کے دوران 20سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیاگوادر میں تمام مظاہرین منتشر ہوگئے،حالات معمول پر آگئے ہیں، گوادر کے حالات کنٹرول کرنے پر تمام ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں،کچھ شرپسند عناصر گوادر کے حالات خراب کرنا چاہتے تھے جس میں انہیں مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،آئین پاکستان کے مطابق بات چیت کے لیے تیار ہیں،کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے،بلوچستان کی قبائلی روایات کے مطابق خواتین کو قدر،عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے،خواتین سے یہی اپیل اور امید ہے کہ کسی بھی احتجاج کے دوران عزت واحترام کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے،احتجاج کے دوران فورسز کے ساتھ اپنی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے رویہ اختیار کیا جائے،ایسے کسی عمل کا اجازت نہیں دے سکتے کہ احتجاج کی آڑ میں ریاستی رٹ کو چیلنج،سرکاری املاک کو نقصان اورعام عوام کو تکلیف دی جائے۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

6 mins ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

13 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

22 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

35 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

48 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

1 hour ago