کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مو لانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا تھا کہ گوادر آج جل رہاہے جو ہماری ماﺅں بہنوں کو گالی دیتے ہیں اسکی مذمت کرتے ہیں ،گوادر میں 3ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے دو فورسز کے اہلکارہیں اور ایک نوجوان کاتعلق خضدارسے ہے ، قتل حکومت کرے یابی ایل اے کرے ہم مذمت کریں گے۔ بلوچستان کے تمام ہائی ویز پر کنٹینر صوبائی حکومت نے لگائے، گوادر میں جلسہ ہوتا تو کیا قیامت آجاتی، انکے مطالبات سے اختلاف ہے، مجھے گالیاں دیں، گوادر کا انتخاب کیوں کیاگیا ہم جانتے ہیں، حکومت نے مجھ سے کوئی مشورہ نہیں کیاکہ انہیں کس طرح ڈیل کرناہے ، موبائل نیٹ ورک بند کرنا، پہیہ جام کرنا کونسا راستہ ہے، طاقت کے استعمال نے بلوچستان کو قبرستان میں بدل دیاہے ، بلوچستان میں جتنے فیصلے ہوتے ہیں ان سے کابینہ کو اس کاعلم نہیں ہے ،کیاچوکیدار کے کہنے پر گھر کے فیصلے کریں گے ،کیا ہم چوکیدارسے ناپوچھیں کہ ہماری عزت محفوظ نہیں ، بھتہ کون لیتاہے ،گوادر میں کرفیو ہے ، اشرف کے گھر پر چھاپہ مارا گیاہے ، سی پیک کی حفاظت ہم کریں گے، گولی سے سی پیک کی حفاظت نہیں ہوسکتی، میں گوادر کا حقیقی نمائندہ ہوں ۔
وزیراعظم سے وی آن گروپ کے چیئرمین جناب آوگی کے فیبیلا کی قیادت میں 5…
درخواست میں وفاق اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (پی ایس ایم سی) نے اپنے صارفین کے…
بارباڈوس(قدرت روزنامہ)کرکٹ ویسٹ انڈیز نے فاسٹ بولر الزاری جوزف کو 2میچز کیلئے معطل کردیا۔ نجی…
لاہور(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 4مقدمات…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں گندم کی زیادہ…