(قدرت روزنامہ) شارجہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز 320 بڑے حادثے سے بچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آج شارجہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے کئی پرندے ٹکراگئے جس سے طیارے کے متعدد حصوں کو نقصان پہنچا ، پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کراچی ائیر پورٹ پر اتار لیا، طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔
ذرائع کے مطابق پرندے ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا جس کی وجہ سے کراچی سے لاہور جانے والی پرواز منسوخ کردی گئی۔
کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…