کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان بار کونسل بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسیشن ہائیکورٹ بار ایسوسیشن سبی ہائیکورٹ بار ایسوسیشن کیچ تربت اور کوئٹہ بار ایسوسیشن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گودار کے اندر پرامن جلسہ دھرنا میں خواتین بچوں پر تشدد اور لاٹھی آنسوں گیس کی شیلنگ فائرنگ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ممبران سمی دین ڈاکٹر صبیح بلوچ و دیگر کارکنوں کی گرفتاری اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اشرف حسین بلوچ کے گھر پر چھاپہ چادر اور چاردیواری کی پامالی اشرف حسین کو ان کے دو بیٹوں سمیت لاپتہ کرنا گودار دھرنا کو بزور طاقت سبوتاژ کرنا جبر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے بلوچستان مسنگ پرسنز ماورا آئین و قانون گرفتاریاں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے سینکڑوں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری ناقابل برداشت ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے جبر کی پالیسی ناقابل برداشت ہے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں خواتین بچے اس وقت مشکل حالات میں ہیں پہلی بار حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کی نقل و عمل قومی شاہراہیں بند کردی گئی ہیں بیان میں کہا کہ بیمار لوگوں کے علاج معالج میں دشواری کا سامنا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ جبر طاقت کے نشے سے باہر آکر مسئلے کا پرامن حل تلاش کرے اور تشدد اغوا نما گرفتاریوں سے گریز کرے ماورا آئین گرفتار تمام سیاسی کارکنوں سمی دین بلوچ ڈاکٹر صبیح بلوچ اشرف حسین سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کرے۔
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر فوجی سربراہان…