کملا ہیرس نے عرب امریکی ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے پانسہ پلٹنے والی امریکی ریاستوں میں عرب امریکی ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردیں۔
کملاہیرس کی انتخابی مہم کو یقین ہے کہ ریاست مشی گن میں کامیابی کیلئے عرب امریکی ووٹرز کی حمایت لازم ہوگی کیونکہ سب سے زیادہ عرب امریکی اسی ریاست میں مقیم ہیں۔
ڈئیر بورن شہر کے مئیر عبداللہ حمود کا کہنا ہے کہ بائیڈن کے دوڑ سے باہر نکلنے سے دروازہ کھلا ہے مگر یہ کملا ہیرس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمیونٹی سے اس اتحاد کو قائم کریں جو بائیڈن کی صدارت کے آغاز میں تھا۔
حمود کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس کو غزہ میں فوری جنگ بندی کی پرزور وکالت کرنا چاہیے اور اسرائیل کی غیر مشروط حمایت اور اسلحے کی فراہمی روکنی چاہیے۔
رب کمیونٹی کا کہنا ہے کہ پنسلوینیا کے یہودی گورنر جوش شاپیرو کو نائب صدارتی امیدوار نہیں بنانا چاہیے کیونکہ وہ فلسطینی مظاہرین کے شدید مخالف رہے ہیں۔
فلسطینی امریکن رکن کانگریس رشیدہ طلیب کا تعلق بھی مشی گن ہی سے ہے۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

5 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

15 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

28 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

33 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

37 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago