بلوچستان کے 22 اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی


بلوچستان(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج بلوچستان کے 22 اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے اضلاع ژوب ، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان،کو ہلو، لورا لائی، سبی، ہرنائی، زیارت، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نصیر آباد ، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد،قلات ،خضدار، لسبیلہ ، آواران، کیچ، تربت اور پنجگور میں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقوں زیارت، ہرنائی، دکی، موسیٰ خیل، لورالائی اور سبی میں بارش سے جل تھل ہوگیاجبکہ کوئٹہ میں ہلکی بارش ہوئی۔
وادی زیارت اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے تاہم بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں 11 ، قلات میں 5 اور پنجگور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ پیر کو سبی میں سب سے زیادہ گرمی پڑی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح دالبندین اور نوکنڈی میں 46 جبکہ کوئٹہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

5 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

5 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

6 hours ago

آئینی ترمیم پر( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسودہ الگ الگ ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ…

7 hours ago