اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی اور آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
راولپنڈی میں دھرنا مظاہرین سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر دھرنا شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں کراچی پھر لاہور اور ملتان میں دھرنا دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمت کم کرنے، آئی پی پیز کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو 2 روز کا وقت دے رہے ہیں، مطالبات منوا کر ہی جائیں گے، 3 اگست کو فلسطین اور 5 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان کل مذاکرات کا دوسرا دور نہ ہو سکا، جماعت اسلامی نے اپنے 10 مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے ہیں۔
واضح رہے مہنگائی اور آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں دھرنا جاری ہے۔
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…