الیکشن کمیشن کے تسلیم کرنے کے باوجود پی ٹی آئی ارکان اسمبلیوں کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد ارکان الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیش کے باوجود اسمبلیوں کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے۔
قومی اسمبلی میں اس حوالے سے آج قانونی مسودہ پیش کر دیا جائے گا، مبصرین اسے پہلا آئینی بم شیل قرار دے رہے ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی حفاظتی بندوبست،حکومتی ارکان اسمبلی کو اجلاس کے لئے لازمی پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور اسپیکر سردار ایاز صادق کا کردار اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے حوالے سے غیر مناسب بیان اور فتوے کی حکومت کی جانب سے شد ید مذ مت کی جا ئے گی، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اس ایشو پر پالیسی بیان دیے جانے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی کا آٹھواں اجلاس آج (منگل) کی سہ پہر پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا تو اسے غیر معمولی اہمیت حاصل ہو جائے گی، حکومت پہلے دن کے نجی کارروائی کے لیے مخصوص ہونے کے باوجود قانون سازی کے لیے وہ سرکاری مسودات لائے گی جن کے نتیجے میں تحریک انصاف کو قومی اسمبلی اور بعد ازاں صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں پر اپنے ارکان کو رکنیت دلانا ممکن نہیں رہ جائے گا جنہیں وہ ایک متنازع اعلیٰ عدالتی فیصلے کی رو سے رکن بنانے کے لیے حلف دلانے کی خواہاں ہے۔
مجوزہ قانون سازی کو پہلا قانونی بم شیل قرار دیا جارہاہے جو اس اجلاس میں چلادیا جائے گا اور جس کے تناظر میں مزید قانونی و آئینی بم شیل چلائے جائیں گے۔
حد درجہ قابل اعتماد پارلیمانی ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کے خصوصی سنٹرل رپورٹنگ سیل کو پیر کی شام بتایا ہے کہ اجلاس کے لئے خصوصی حفاظتی بندوبست کرلیا گیا ہے جس کا اطلاق ایوان کے اندر اور پارلیمنٹ ہاؤس کے دوسرے حصوں پر ہوگا اس سلسلے میں سارجنٹ ایٹ آرمز کیپٹن اشفاق اشرف کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کی قیادت نے اپنے ارکان کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ آج سے شروع ہونے والے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ،اجلاس دو ہفتے تک جاری رہےگا۔ قومی اسمبلی کا یہ اجلاس شام پانچ بجے شروع ہوگا، اس سے پہلے حکومتی جماعت اور حزب اختلاف کے ارکان الگ الگ پارلیمانی پارٹیوں کے صلاح مشورے کرکے اجلاس کے بارے میں حکمت عملی کو آخری شکل دیں گے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اسلام آباد پہنچ گئے ہیں انہوں نے اجلاس سے قبل ہاؤس بزنس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں تمام پارلیمانی گروپس کے سربراہ شریک ہونگے اور ایوان کی کارروائی کے بارے میں ضابطہ عمل پر غور ہوگا ۔
عمران کا جی ایچ کیو کے بعد چھاؤنیوں پر حملوں کا بھی اعتراف اور آج 190ملین پاؤنڈ کا مقدمہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو جائے گا، عمران خان کو ملٹری جیل لے جانے کی تیاری شروع ہو گی ہے، اجلاس میں حکومت اور اپو زیشن ممبران کی جانب سے گر ما گرم تقاریر کا بھی امکان ہے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago