بھارت: کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی،23 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 23 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کے سبب ضلع وایناڈ میں متعدد گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سینکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اب تک 23 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اس حوالے سے بھارتی حکام نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ نیلمبور میں دریائے چلیار میں بہت سے لوگ بہہ گئے ہیں جبکہ منڈکئی میں کئی مکانات، دکانیں اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منڈکئی میں پُل بہہ جانے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے سبب وزیراعلیٰ کیرالا پنارائی وجین نے عارضی پل بنا کر لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ رائی وجین کا کہنا ہے کہ منڈکئی میں بذریعہ ہیلی کاپٹر لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے بھی فوج کی مدد لی جائے گی۔

Recent Posts

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ میں بین اسٹوکس کےگھر چوری ہوئی

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…

3 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور سے لاہور پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…

4 hours ago

بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن،8خوارج ہلاک،میجر سمیت3جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…

4 hours ago

شادی کے 35 سال بعد علیحدگی کی خبروں پر فردوس جمال نے ردعمل دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…

4 hours ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: 33 ویں پیشی پربھی تفتیشی افسرپر جرح مکمل نہ ہوسکی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…

4 hours ago

جوڈیشل کمیشن، سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…

5 hours ago