عامرلیاقت کی بیوہ دانیہ نے دوسری شادی کرلی، شوہر بھی سامنے آگیا


لودھراں(قدرت روزنامہ)معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹرعامرلیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کر لی۔
دوسری شادی کی تصدیق سے متعلق دانیہ شاہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں نےچند ماہ پہلے شہزاد سے دوسری شادی کر لی ہے۔
ویڈیو بیان میں دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں کافی مسائل چل رہےتھے، مجھے ایک محرم کی ضرورت تھی، مجھے ایک ایسے مرد کی ضرورت تھی جو ہر جگہ میرا ساتھ دے سکے اسی دوران مجھے شہزاد نے نکاح کا پروپوزل بھیجا اور کافی سوچ سمجھ کر میں نے ان سے نکاح کر لیا ہے۔
سامنے آنے والی ایک دوسری ویڈیو میں دانیہ شاہ کے شوہر کو ان کے ساتھ سڑک پر کھڑے دوستوں سے ملواتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دانیہ شاہ کے شوہر شہزاد کہہ رہے ہیں کہ یہ ویڈیو ان کیلئے ہے جنہیں میرا دانیہ شاہ سے نکاح مذاق لگتا ہے، میری دانیہ شاہ سے شادی 2، 4 ماہ پہلے ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ دانیہ شاہ کو 2022 میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بناکر وائرل کرنے کے الزام میں ودھراں سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں کئی ماہ بعد عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

Recent Posts

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

4 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

16 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

24 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

41 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

44 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

56 mins ago