کرم قبائل میں زمین کا تنازع 47 جانیں لے گیا، فریقین سیز فائر پر آمادہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرم قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر جاری جھڑپیں رک گئیں اور فریقین سیز فائر پر آمادہ ہو گئے جبکہ 6 روز سے جاری جھڑپوں میں اب تک 47 افراد جاں بحق 175 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق ضلع کرم میں ایک دوسرے سے نبرد آزما تمام فریقین سیز فائر پر آمادہ ہو گئے ہیں، فریقین سے مورچے خالی کرائے جائیں گے، مورچوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات ہو چکے ہیں۔
اسپتال ذرائع نے 6 روز سے جاری جھڑپوں میں اب تک 47 افراد جاں بحق 175 سے زیادہ زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
گزشتہ رات ہنگو کےعلاقے ماموخوڑ میں مشتعل ہجوم نے زخمیوں کا راستہ روک کر ایمبولینس گاڑیوں کو واپس کرنے کے لیے پتھراؤ کیا، جس کی وجہ سے زخمیوں کو سی ایم ایچ ٹل پہنچادیا گیا۔
حالیہ جھڑپوں میں شدید زخمی ہونے والے کئی روز سے علاج کے لیے پشاور منتقلی کی خاطر راستے کھولنے کا انتظار کررہے تھے۔
دوسری طرف پاراچنار ٹو ٹل مین شاہراہ آج ساتویں روز بھی ہر قسم آمد و رفت کے لیے بند ہے، جس کی وجہ سے اشیاء خوردونوش، میڈیسن اور دیگر چیزوں کی کمی کا سامنا ہے۔
امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے گرینڈ جرگہ، جی او سی 9 ڈیو کوہاٹ ڈویژن ، جی آئی جی اور کمشنر کوہاٹ بھی پاراچنار میں موجود ہیں۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

5 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

5 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

5 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

5 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

6 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

6 hours ago