9مئی؛ بشری بی بی جی ایچ کیو حملے سمیت 11 مقدمات میں ملزمہ نامزد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشری بی بی کے خلاف درج کیسوں کی تفصیلات فراہمی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی۔ہائی کورٹ میں بشری بی بی پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالتی حکم پر جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ بشری بی بی کے خلاف نیب میں 4 کیس درج ہیں۔ تین کیس راولپنڈی میں اور ایک کیس نیب لاہور میں درج ہے۔راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس نے بھی اپنا جواب جمع کروادیا جبکہ ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس نے جواب جمع نہیں کروایا۔
راولپنڈی پولیس نے بشری بی بی کو جی ایچ کیو حملہ سمیت نو مئی کے گیارہ کیسز میں ملزم نامزد کرتے ہوئے ان کے خلاف ضلع راولپنڈی میں درج گیارہ مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں پیش کردیں۔ سی پی او راولپنڈی نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی۔عدالت نے ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس کو پیر کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
بشری بی بی کو آرمی میوزیم ،جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ کیس، صدر کینٹ میں حساس عسکری عمارت جلانے، مری روڈ پر حساس ادارے کے دفتر پر حملے، مختلف علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ، تھانہ آر اے بازار، سول لائن، نیو ٹاؤن ،سٹی ،وارث خان ،ٹیکسلا تھانہ کیسوں میں نامزد کیا گیا ہے۔
کسی بھی وقت ان مقدمات میں بشری بی بی کی گرفتاری ڈالی جانے کا امکان ہے اور تمام تھانوں کے تفتیشی افسران جلد انہیں شامل تفتیش کرنے کیلئے جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت سے رجوع کرینگے۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

2 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

11 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

37 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago