ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا، مریم نواز

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی خدمات بہت بڑی ہیں۔

مریم نواز نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔

واضح رہے کہ محسنِ پاکستان، ممتاز ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے باعث اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا۔

سربراہان مسلح افواج کا ڈاکٹر عبدالقدیر کی گرانقدر خدمات کا اعتراف

مرحوم کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے اُن کی نماز جنازہ 3 بج کر 30 منٹ پر فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے، وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ 1947ء میں ہجرت کر کے پاکستان آئے۔

تمام وزراء عبدالقدیر خان کے جنازے میں شرکت کریں گے، شیخ رشید

ڈاکٹر عبدالقدیر نے انجینئرنگ کی ڈگری 1967ء میں نیدر لینڈز کی ایک یونی ورسٹی سے حاصل کی، انہوں نے بیلجیئم کی ایک یونی ورسٹی سے میٹلرجیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بعد میں ایمسٹرڈیم میں فزیکل ڈائنا مکس ریسرچ لیبارٹری جوائن کی،مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

Recent Posts

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

1 min ago

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

16 mins ago

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

34 mins ago

وی پی این حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی اے نے فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…

47 mins ago

بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…

52 mins ago

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…

56 mins ago