لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔کوئٹہ میں مرغی کا گوشت مزید 15 روپے اضافے کے ساتھ 680 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ، زندہ مرغی 480 روپے کلو تک پہنچ گئی۔
کوئٹہ میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمتوں میں 220 روپے فی کلو کے حساب سے اضافہ ہوا ہے ، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاہم مرغی فروش کہتے ہیں کہ پنجاب سے سپلائی معطل ہونے اور مال کی قلت کے باعث مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں معمولی کمی ہو گئی، مرغی کا گوشت 594 روپے کلو ہو گیا۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 03 روپے فی کلو کمی ہو گئی، زندہ مرغی کی قیمت میں بھی دو روپے کمی ہو گئی۔
زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 396 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 410 روپے کلوہو گیا۔گزشتہ روز مرغی کا گوشت 597 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 398 اور پرچون ریٹ 412 روپے کلو تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…