ملک کوآئی پی پیزکےچنگل میں ن لیگ نے پھنسایا، عمر ایوب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک کو آئی پیز کے چنگل میں ن لیگ نے پھنسایا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے بیان میں کہا کہ ن لیگ نے کپیسٹی چارجزکےمہنگےمعاہدے خود کیے اب نگراں وزرا کیوں مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں؟ نگراں حکومت کو ہمارے پیچھے ویگوڈالے لگانے سے ہی فرصت نہ تھی۔ ان کے وزرا پہلےپیزے اور پیسٹریاں کھانے میں مصروف تھے۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں بجلی کی پیداواری لاگت کم ہمارے ہاں زیادہ ہے۔ ہم نے اپنے دورمیں آئی پی پیزکے ساتھ معاہدوں پرنظرثانی کی اور آئی پی پیزکیلیےڈالرریٹ 175روپے پرفکس کر کے اربوں ڈالر بچائے۔ ہم نے قطرکے ساتھ ایل این جی معاہدے پرنظرثانی کی اور 10ارب ڈالرسےزائد بچائے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ مذاکرات کے لیے حکومت کے پلےکچھ بھی نہیں ہے۔ وزرا کے ہوش اڑے ہوئے ہیں، یہ آپس میں دست وگریباں ہیں۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

1 min ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

7 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

17 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

42 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago