190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان کے خلاف کیس میں تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عدالت میں تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا جبکہ 35 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ کپش کیش کی سماعت کی جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کا عدالت نے بیان قلم بند کرلیا جبکہ وکلا صفائی نےنیب کےدوسرے گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمیر راتھر پر جرح مکمل کرلی۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف دائر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اب تک مجموعی طور 35 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا ظہیر عباس چوہدری اور عثمان ریاض گل عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلا صفائی نے ریفرنس کے تفتیشی آفیسر کے بیان پر جرح کرنے کے لیے مزید مہلت مانگی جس پر عدالت نے سماعت 3 اگست تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

4 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago