دبئی (قدرت روزنامہ)سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان اور سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا دبئی میں رابطہ ہوا۔
ڈاکٹرعشرت العباد نے مولانا فضل الرحمان کوعمرہ کی مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سلامتی اور وحدت کا غیرمتزلزل یقین دلایا، دونوں رہنماؤں نے سلامتی اور وحدت کے نظریات سے ایک دوسرے کا سہارا بننے کا عزم کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تجربہ کار ڈاکٹر عشرت العباد کی عملی سیاست میں واپسی نیک شگون ہے، ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنی سیاسی جماعت کے خدوخال سے آگاہ کیا۔
جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کی نااہلی کی سزا ریاست اورعوام کو مل رہی ہے، حکومت کی فاش غلطیاں عوام کو بھگتنا پڑتی ہیں۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…