الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت، صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو پرجرمانہ عائد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذر داریوں کی سماعت میر ضیا اللہ لانگو پر جرمانہ عائد جبکہ زرک خان مندوخیل کابیان قلم بند کرلیا گیا۔ گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ پرمشتمل الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی بی 42،حلقہ پی بی 40اور حلقہ پی بی 36سے متعلق انتخابی عذرداریوں کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران فریقین کی جانب سے دلائل دئیے گئے ۔حلقہ پی بی 42سے ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کی جانب سے وکیل محمد ریاض پیش ہوئے اور زرک خان مندوخیل کی جانب سے نادر چھلگری پیش ہوئے سماعت کے دوران زرک خان مندوخیل کا بیان قلمبند کردیاگیا۔بعدازاں الیکشن ٹریبونل نے 5اگست تک ملتوی کردیااسی طرح حلقہ پی بی 40سے متعلق فریقین کے دلائل کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات و سابق رکن اسمبلی قادرنائل کی جانب سے وکیل محمد ریاض ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔علاوہ ازیں الیکشن ٹریبونل میں حلقہ پی بی 36سے متعلق سماعت ہوئی سماعت کے دوران کامیاب امیدوار میر ضیا اللہ لانگو کی عدم حاضری پر ٹریبونل نے ایک لاکھ روپے کاجرمانہ عائد کردیا۔ ضیا اللہ لانگو کی جانب سے سلیم لاشاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے سردار زادہ سعید لانگو کی جانب سے سید اکرم شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے عدالت نے کہا کہ اگلے پیشی پر ضیا لانگو پیش نہ ہوئے تو ان سے یہ حق ختم کردیا جائے گا عدالت نے 2اگست تک ملتوی کردیا۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

52 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago