بلوچ مظالم کا شکار، گوادر میں کرفیو کے باعث بھوک و پیاس سے مر رہے ہیں، کوہلو میں احتجاجی ریلی


کوہلو(قدرت روزنامہ)گوادر میں بلوچ راجی مچی کے قافلوں اور مظاہرین پر پولیس و دیگر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ، آنسو گیس، شیلنگ، تشدد اور بلوچ ایکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں و مظاہرین کے جبری گرفتاریوں کیخلاف آج کوہلو شہر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال رہی جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر احتجاجی ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، ریلی بینک چوک سے برآمد ہوئی جو مختلف راستوں پر ہوتی ہوئی ٹریفک چوک میں دھرنے کی شکل اختیار کرگئی، جہاں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی قانون اپنے شہریوں کو احتجاج کرنے سے نہیں روکتا بدقسمتی سے بلوچستان وہ خطہ ہے جہاں لوگوں کو اپنے حق کے لیے احتجاج کرنے کا بھی حق حاصل نہیں ہے، پچھلے ایک ہفتے سے ریاست نے پورے بلوچستان میں کرفیو نافذ کردیا ہے، موبائل و انٹرنیٹ سروس بند ہے لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ ایک طرف ریاستی ظلم کا شکار ہیں تو دوسری طرف کرفیو کے باعث لوگ بھوک و پیاس سے مر رہے ہیں جس کے باعث بلوچستان میں انسانی المیہ جنم لینے کا خدشہ ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بلوچستان کی حالیہ کشیدگی کا نوٹس لیں، مقررین نے کا مزید کہنا تھا کہ آج کہہ رہے ہیں کہ گوادر میں جلسہ کرنے نہیں دیں گے کل یہ لوگ کہیں گے کہ کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں احتجاج کرنے نہیں دیں گے کیونکہ ادھر سے تیل، گیس اور کوئلہ نکلتی ہے ہمیں بتائیں اگر بلوچ اپنی سرزمین میں اپنے حق کے لیے احتجاج نہیں کرسکتے تو کیا انڈیا میں جاکر احتجاج کریں؟ انہوں نے کہا کہ ریاست طاقت کا استعمال کرنے کے بجائے مظاہرین کے آئینی حقوق تسلیم کرکے ان کے ساتھ مذاکرات کریں، جبری گمشدگیاں، مسخ شدہ لاشیں، کرفیو، مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریوں سے یہ تحریک اب ختم ہونے والی نہیں ہے، آپ نے بلاچ بلوچ کو قتل کیا کہ اب یہ تحریک ختم ہوئی اسی بالاچ کے موت نے پورے بلوچستان کو بیدار کیا۔ آخر میں مظاہرے نے بلوچ ایکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں سمیت راجی مچی کے دیگر مظاہرین کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

9 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

18 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

24 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

27 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

33 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

34 mins ago