گوادر(قدرت روزنامہ)وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کی زیر صدارت امن اوامان اور گوادرصورتحال سے متعلق اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر احمودلراحمن سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں امن وامان اور گوادر میں دوبارہ احتجاج سے متعلق تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز تمام صورتحال کنٹرول میں تھی آج دوبارہ مظاہرین کی جانب سے احتجاج شروع ہوا۔ گوادر میں مظاہرین نے وومن پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی، 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے گوادر میں بی اینڈ آر کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ کرکے سرکاری ریکارڈ جلایا دیا۔ وزیر داخلہ بلوچستان میرضیا لانگو نے کہا کہ مظاہرین حکومت اور ریاست کے صبر کا مزید امتحان نہ لے۔ احتجاج کے دوران عام غریب عوام کو تکلیف دینا کہاں کی انسانیت ہے۔ احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان اور فورسز پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دسکتے۔ قانون کے دائرہ کار میں رہ کر احتجاج کرنے پرحکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) سے مماثلت رکھنے والے پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…