بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، انڈونیشیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)انڈونیشیا کے کرا چی سفارتخانہ میں چارج ڈی افیئرز کے ایچ ای مسٹر رحمت ہندیارتا کوسوما نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین فری ٹریڈ ایگریمنٹ وقت کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے 4.5ارب ڈالر کے تجارتی اہداف کو مزید بڑھایا جا سکے،بلوچستان میں پوٹینشل کی کمی نہیں،یہاں پائے جانے والے معدنیات، لائیو اسٹاک،پھل اور سبزی جات اور طویل ساحل سمندر ملک اور بلوچستان کی معاشی خوشحالی کا سبب بن سکتے ہیں،بلوچستان کے سرمایہ کار انڈونیشیا میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل جب وہ ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان پہنچے تو چیمبرکے صدر حاجی عبداللہ اچکزئی ،سنیئر نائب صدر حاجی آغا گل خلجی ودیگر نے ان کا استقبال کیا اور کہا کہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی انڈونیشین سرمایہ کاروں کے ساتھ یہاں جوائنٹ وینچر کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں،انڈونیشین سرمایہ کار یہاں کانکنی،گلہ بانی ،زراعت، ماہی گیری و دیگر شعبوں میں موجود مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،انہوں نے بلوچستان اور انڈونیشیا کے سرمایہ کاروں کے مابین بزنس کونسل بنانے کی بھی تجویز دی اور کہا کہ انڈونیشین حکومت بلوچستان کے نوجوان کو اعلیٰ اور فنی تعلیم سے آراستہ ہونے کےلئے اسکالر شپس دیں انہوں نے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کےلئے ویزوں کا اجرا ءمزید سہل کر نے کا بھی مطالبہ کیا ۔اس موقع پر جمہوریہ انڈونیشیا کے چارج ڈی افیئرز کے ایچ ایم مسٹر رحمت ہندریاتا کوسوما کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا اس وقت دنیا کی مضبوط اقتصاد رکھنے والی ممالک کی صف میں شامل ہیں اس کےلئے انڈونیشیا نے پہلے سیاسی استحکام کو ممکن بنایا کیونکہ سیاسی استحکام کے بنا معاشی استحکام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

Recent Posts

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 100 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی…

2 mins ago

کامیاب کیرئیر کی حامل خواتین ازدواجی زندگی کیسے اچھی بناسکتی ہیں، سعدیہ امام کے مشورے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعدیہ امام کی جب شادی ہوئی تو لوگوں نے انہیں خوب نیک…

17 mins ago

چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین…

28 mins ago

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

39 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

51 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

1 hour ago