پشاور(قدرت روزنامہ)ضلع خیبر کے علاقے چاروازگئی کے قریب میں پولیس ناکے پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار وں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کے مطابق لنڈی کوتل بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر قائم پولیس ناکے پر دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اسسٹنٹ سب انسپیکٹر عالم زیب سمیت ایک راہگیر جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او کے مطابق دہشتگرد حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک راہ گیر سمیت تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے اور بعد ازاں ایک اور اہلکار شیر عالم زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی، اس دوران دہشتگرد فرار ہوگئے جب کہ ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
دوسری جانب پولیس اہلکاروں سمیت زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت میں انہیں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ پولیس ناکہ لنڈی کوتل بازار سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر پاک افغان شاہراہ پر قائم کیا گیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…