آریان خان کیس میں ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا ،شاہ رخ خان کے بیٹے اور ساتھیوں کے فونز سے ملنے والی معلومات سے نیا سراغ مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیس این سی بی کی ٹیم نے ہفتہ کو دیر رات گورے گاوں سمیت ممبئی کے نواحی علاقوں پر چھاپہ مارا۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے ڈرگس معاملے میں جمعہ کی شب سانتا کروز علاقے سے شیو راج رام داس نام کے ایک اور شخص کو بھی گرفتارکیا ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران نیشنل نارکوٹک بیورو کو گرفتار افراد کے تحویل میں لیئے گئے موبائل فونز میں سے ایک میں ہالی وڈ اور بالی وڈ

کے ستاروں کے موبائل نمبر ز ہیں، موبائل فونز میں نمبر کوڈ کے اندازمیں درج کیے گئے ہیں ، پیغامات میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ ہالی وڈ کے اداکاروں سے منشیات کی بیرون ملک ڈلیوری کا وعدہ بھی کیا گیا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کیس میں گرفتار ایک ملزم کے موبائل فون سے ڈیٹا ملا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ بالی وڈ اداکاروں اور ان کی فیملیز کو بھاری مقدار میں منشیات فراہم کی گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ ارباز مرچنٹ نے شاہ ر خ خان کے بیٹے آریا ن خان کو بھی منشیات دیں جو کہ چھاپے کے دوران سمندری جہاز میں جاری پارٹی میں موجود تھا ۔دوسری جانب منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے موبائل کی چیٹ کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کی جانب سے شاہ رخ کے ذاتی ڈرائیور کو پوچھ گچھ اور بیان ریکارڈ کروانے کیلئے بلایا گیا۔رپورٹ کے مطابق این سی بی نے آریان خان کے موبائل چیٹ کا ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو طلب کیا۔واضح رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی میں ممنوعہ نشہ آور اشیاء لے جانے اور پینے کا اعتراف کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز شپ پر تلاشی کے دوران تفتیشی افسر نے آریان خان اور ارباز مرچنٹ سے سوال کیا کہ کیا ان کے پاس کوئی نشہ آور چیز ہے؟ سوال کے جواب میں ارباز مرچنٹ نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس چرس ہے جو انھوں نے جوتوں میں چھپائی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بعد ازاں ارباز مرچنٹ کی جانب سے زپ لاک بیگ نکالا گیا جس میں سیاہ رنگ کا ایک مادہ موجود تھا، ڈی ڈی کٹ سے تجربے کے بعد برآمد اشیا کے چرس ہونے کی تصدیق ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز مرچنٹ سے 6گرام چرس برآمد ہوئی، دوران تفتیش ارباز مرچنٹ نے بتایا کہ وہ آریان خان کے ساتھ منشیات کا استعمال کرتے رہے ہیں۔دوسری جانب آریان خان نے بھی تفتیش کے دوران چرس پینے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کروز شپ پارٹی پر بھی ارباز مرچنٹ سے برآمد کی گئی منشیات استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی ،بھارتی ٹیم کا آنے سے انکار، ’نیا آپشن‘ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…

6 mins ago

طلبا کی گرفتاریوں و حکومتی رویہ کی مذمت ، بلوچ،پشتون اتحاد سے سازشوں کو ناکام بنائیں،لشکری رئیسانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…

7 mins ago

پاکستان میں تیل و گیس کی پیدوار سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…

11 mins ago

عوام کو اب الف لیلیٰ کی کہانیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ، سربراہ سے محروم جماعتوں کا ہمیشہ یہی انجام ہوتا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…

13 mins ago

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…

16 mins ago

صادق عمرانی بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…

20 mins ago