عالمی ریٹنگ ایجنسی نے سیاسی عدم استحکام کو پاکستانی معیشت کیلیے خطرناک قرار دیدیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے سیاسی عدم استحکام اور انتشار معیشت کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے اور پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس برقرار رکھی ہے۔ پاکستانی معیشت پر جاری ایس اینڈ پی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی طویل مدتی ریٹنگ کی آؤٹ لک مستحکم ہے اور گزشتہ ایک سال میں پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی، مستقبل قریب میں پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کے خطرات کم ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کے تحت فنڈز حاصل ہوں گے جبکہ سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے ساتھ قرضوں کے رول اوور ہونے کا امکان ہے جس سے پاکستان کو اگلے چھ سے 12 ماہ بیرونی مالی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی تاہم سیاسی غیریقینی معاشی کارکردگی اور پالیسی سازی کو متاثر کر سکتی ہے۔
ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی زیادہ جبکہ مالی حالات سخت ہیں، رواں مالی سال حکومت کی آمدنی کا 50 فیصد سے زائد قرض ادائیگی میں استعمال ہوگا، پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر اضافے کے باوجود کم ہیں لہٰذا زرمبادلہ ذخائر بڑھنے اور مالی صورتحال بہتر ہونے پر پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار تقریباً ساڑھے تین فیصد ہوگی، 2026 تک فی کس آمدنی 1700 ڈالر سے کم رہے گی اور مالی دباؤ کی وجہ سے حکومت پر سود کے بوجھ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، پاکستان میں سود کی ادائیگی کی شرح عالمی سطح پر سب سے زیادہ ہے، حکومت آئی پی پیز کے ساتھ قرض شرائط پر ازسر نو بات چیت کر رہی ہے اس سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں کمی آنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی استحکام کی کوششیں بلند افراط زر کی وجہ سے متاثر رہیں گی، پاکستان میں سیاسی انتشار کے باعث غیریقینی صورتحال برقرار رہے گی، جو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ضروری اصلاحات کا نفاذ متاثر کر سکتی ہے، بھارت اور افغانستان کےساتھ ممکنہ سرحدی کشیدگی بھی معیشت پر اثر ڈال سکتی ہے۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

15 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

27 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

37 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

38 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

41 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

44 mins ago