ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہوگیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیٹ کی سروس منقطع ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کا بند کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں 26 جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہوگئی ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک کی تنصیب سے منسلک حکام کا کہنا ہے کہ فائر وال کی آزمائش کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے، جس کی تصدیق اعلیٰ حکام نے بھی کی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں فائر وال سسٹم کی تنصیب کا کام جنوری 2024 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کی تنصیب کے بعد اب آزمائش شروع کی گئی ہے۔

Recent Posts

لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہراسگی؛ ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت

لاہور(قدرت روزنامہ) تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف…

20 mins ago

آئی ایم ایف کا سالانہ اجلاس؛ پاکستانی وفد آئندہ ہفتے امریکا جائے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اگلے ہفتے آئی ایم ایف اورعالمی بینک…

30 mins ago

سپریم کورٹ؛ سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق کوٹہ پالیسی و پیکیجز غیر قانونی قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق کوٹہ پالیسی و…

37 mins ago

طالبہ زیادتی فیک نیوز: احتجاج پر گرفتار 100 کے قریب طلبا رہا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) طلبا سے مبینہ زیادتی کی خبروں پر احتجاج کرنے پر پنڈی سے گرفتار…

45 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج کی کال؛ لاہور سے 350 سے زائد کارکنان زیر حراست

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے بعد لاہور پولیس نے کریک ڈاؤن…

55 mins ago

انسانی بنیادوں پرڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا حکم دیں، وزیراعظم کا امریکی صدر کوخط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی…

1 hour ago