آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا فاتح ٹیم کو کتنی بڑی انعامی رقم ملے گی ، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپکیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ۔فاتح ٹیم کو کتنی بڑی انعامی رقم ملے گی ، تفصیلات سامنے آگئیں ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 16لاکھ ڈالر ملیں گے ۔ دوسری جانب ادھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل صہیب مقصود کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔ ذرائع کے

مطابق صہیب مقصود کو ایم آر آئی اسکین کے لیے ہسپتال لایا گیا، صہیب مقصود کو چلنے میں بھی مشکل پیش آرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں صہیب مقصود کی شرکت کا فیصلہ رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ صہیب مقصود کے ان فٹ ہونے کی صورت میں حیدر علی ممکنہ امیدوار ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور دیگر کوچز کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اعظم خان اور حسنین کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق سرفراز احمد اور حیدر علی کو پندرہ رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ تبدیلی کے بعد اب پندرہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم کپتان اور شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد اور صہیب مقصود شامل ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

3 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

3 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

3 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

3 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

3 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

4 hours ago