تمام سوشل میڈیا کھلا ہے، فائروال سے قابو پانا مفروضے کے سوا کچھ نہیں، وزیر مملکت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ تمام سوشل میڈیا کھلا ہے، فائر وال سے قابو پانا مفروضے کے سوا کچھ نہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ فائروال سے سوشل میڈیا مواد پر قابوپانا مفروضے ہیں۔ بلاوجہ چیزوں کومتنازع بنایا جاتا ہے،تمام سوشل میڈیاکھلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو بھی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح پاکستانی قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔حکومت کو زبان بندی کرنا ہوتی تو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے بجائے ٹک ٹاک اور فیس بک بند کرتی۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی جانب سے پاکستانی قوانین پرعملدرآمد نہ کرنا ایشو ہے۔ ٹک ٹاک مقامی قوانین پر 95 فیصد عملدرآمد کرتا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ فیس بک مقامی قوانین پرعملدرآمد کرتی ہے، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو بھی کرنا ہوگا۔
انہوں نے صحافیوں سے بات کے دوران فائروال کی تنصیب کے سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا۔

Recent Posts

پاکستان کے لیے اعزاز، طیب اکرام 8 سال کے لیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سربراہ مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے طیب اکرام 8 سال کی مدت کے لیے انٹرنیشنل ہاکی…

1 hour ago

خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی، دھرنا ختم

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں احتجاجی دھرنا دیے بیٹھے اساتذہ نے حکومت کی جانب سے مطالبات ماننے…

1 hour ago

چیف جسٹس پاکستان کی پالیسی کے ثمرات، سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوتعینات چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی مقدمات کی تعداد…

2 hours ago

’ایگ آن سپون‘ میکسیکو میں نیا انوکھا عالمی ریکارڈ قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میکسیکو کے شہر جلیسکو میں 2 ہزار سے زیادہ طلبا نے چمچ…

2 hours ago

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ویزا اور محصولات کی کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دسویں اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول (آئی ایل ایف) کے دوسرے روز کتابوں…

2 hours ago

کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سےمتعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی میڈیا کے کرکٹ ٹیم پاکستان…

8 hours ago