عالیہ بھٹ سے پہلی ملاقات کب اور کیسے ہوئی؟ رنبیر کپور نے بتا دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اہلیہ و اداکارہ عالیہ بھٹ سے اپنی پہلی ملاقات اور عُمر کے فرق سے متعلق بتا دیا۔بھارتی میڈیا پر یہ خبر کئی بار سامنے آچکی ہے کہ عالیہ بھٹ بچپن سے ہی رنبیر کپور کو پسند کرتی تھیں، دونوں بالی ووڈ اسٹارز نے طویل عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کیا اور پھر اپریل 2022 میں دونوں نے شادی کرلی تھی۔
اس مقبول جوڑی کے درمیان 11 سال کا فرق ہے یعنی عالیہ بھٹ عُمر میں رنبیر کپور سے 11 سال چھوٹی ہیں۔اب حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے پہلی ملاقات کا وقت یاد کیا، اداکار نے کہا کہ جب میں نے عالیہ بھٹ سے پہلی ملاقات کی تھی تو اُس میری عُمر 20 سال جبکہ عالیہ کی عُمر صرف 9 سال تھی۔
رنبیر کپور نے کہا کہ ہم نے ایک فوٹو شوٹ کے سلسلے میں ملاقات کی تھی، فلمساز سنجے لیلا بھنسالی چائلڈ میرج پر مبنی فلم بنانے کی تیاری کررہے تھے اور اس فلم میں مجھے عالیہ کے ساتھ مرکزی کردار کرنا تھا۔
اداکار نے کہا کہ میں جب بھی کسی کو ہماری پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتا ہوں تو مجھے بہت ہی زیادہ عجیب لگتا ہے کیونکہ ہمارے درمیان 11 سال کا فرق ہے۔اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں خوش نصیب مرد ہوں کہ میری شادی ایسی لڑکی سے ہوئی جو میری بہترین دوست بھی ہے، ہم دونوں گھنٹوں بیٹھ کر ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں۔رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ عالیہ بہت ہی اچھی شخصیت کی مالک ہیں، وہ ایک بہترین اداکارہ، بیٹی، بیوی اور ماں ہیں، میں اُن کی بہت عزت کرتا ہوں۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

15 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

39 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

52 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

59 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 hour ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

2 hours ago