این سی او سی کے اجلاس کی روشنی میں اہم فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) این سی او سی کے اجلاس کی روشنی میں اہم فیصلہ، سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام جامعات کل سے 100 فیصد حاضری کیساتھ کھولنے کا اعلان کر دیا . تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں تمام جامعات اور تعلیمی بورڈز پیر سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کردیا .

سندھ کے وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ صوبے میں تمام نجی اورسرکاری جامعات کل سے100 فیصد حاضری کےساتھ کھولی جائیں گی . ان کا کہنا تھاکہ فیصلہ این سی او سی کے اجلاس کی روشنی میں کیا گیا ہے . صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ ویکسینیشن یقینی بنانے کیلئے جامعات میں محکمہ صحت والے کاؤنٹر لگائیں گے . خیال رہے ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے پر این سی اوسی نے پیر 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دے دی، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا وباء کا پھیلاوٴ کم ہونے اور ویکسی نیشن کی بنیاد پر اب کلاسیں معمول کے مطابق ہوسکیں گی، پیر سے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کلاسز کی اجازت ہوگی . وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این سی اوسی اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کی صورتحال اور ویکسی نیشن کے ڈیٹا کے پیش نظر پیر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پیر 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی ، تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق کلاسیں شروع کرنے کی اجازت کا فیصلہ کورونا بیماری کے پھیلاوٴ میں کمی اور سکولوں میں ویکسی نیشن کے پروگرام کے آغاز کی بنیاد پر کیا گیا ہے . دوسری طرف امریکہ نے پاکستان کی کرونا پالیسی کو شاندار قرار دے دیا ، امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے کہا ہے کہ کورونا کے بعد دنیا کے معاشی معاملات میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی، لیکن پاکستان نے بہتر حکمت عملی سے کورونا وبا کا مقابلہ کیا ، پاکستان اور امریکا کے کہی دہائیوں سے مضبوط اور بہترین تعلقات قائم ہیں، پاکستان کے تحفظات اور تشویش کا سمجھتے ہیں . پاکستان ٹیلی ویژن کو دیے گیے انٹرویو میں گزشتہ روز پاکستان پہنچنے والی امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ مضبوط اور دو طرفہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کا دل سے احترام کرتے ہیں، چین دنیا کی بہت بڑی ابھرتی ہوئی معیشت ہے، ہم کسی کی ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں چاہتے بلکہ امریکا افغانستان کی ترقی کا خواہش مند بھی ہے . انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں، پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، جس کا سب اعتراف کرتے ہیں، افغانستان کی بہتری کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر اقدامات کرتے رہیں گے . . .

متعلقہ خبریں