پنجابیوں کو بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ کا تاثر دینا غلط، علیحدگی کے نعرے پاکستان میں ترقی روکنے کیلئے ہے، ضیالانگو
اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کو روکنے میں یہاں کے چندنابلد لوگوں کا قصور ہے جو روز کسی نہ کسی معاملے پر سٹرکیں بند کرکے بلاجواز احتجاج کررہے ہیںمظاہرین آئے روز لاپتہ افراد کے معاملے پر احتجاج کے بجائے حکومت کے ساتھ بیٹھ کر اس مسلئے کا حل نکالے حکومت نے پہلے روز سے یہ اعلان کیا ہے کہ حکومت آئین وقانون کے تحت ہر مسئلے کوبات چیت کے ذریعے حل کو تیار ہیں ،میں اپنی ماؤں اور بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آئیں مستقبل سنوارنے اور ترقی وخوشحالی کیلئے ہمارا ساتھ دے . انہوں نے کہاکہ کسی بھی قوم وملک کی ترقی میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے خواتین آنے والی نسلوں کو بارود اور اندھیروں میں دھکیلنے کے بجائے ترقی،تعلیم اور کتاب کا درس دے جذباتی اور علیحدگی کے من گھڑت نعرے صرف اور صرف سیاسی فائدے اور پاکستان کی ترقی روکنے کے لئے ہیں پاکستان تاقیامت رہے گا نوجوان آئے اور خدائے داد صلاحیتوں سے بلوچستان کی ترقی میں حصہ لے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق نوجوان بندوق اٹھانے کے بجائے تعلیمی میدان میں رہے کر اپنے ملک اور قوم کی خوشحالی کے لئے کردار ادا کرے . . .