پنجابیوں کو بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ کا تاثر دینا غلط، علیحدگی کے نعرے پاکستان میں ترقی روکنے کیلئے ہے، ضیالانگو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ گوادرکے نام نہاد خیر خواہوں کی وجہ سے بیرونی اور اندرونی سرمایہ کاری میں خلل پڑرہا ہے گوادر کے عوام کو خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ گوادر کی ترقی کے لئے آگے بڑھیں یامنفی سیاست کا شکار ہوکر اپنے آنے والے مستقبل کو دھاو پر لگادیں، پنجاب اور پنجابیوں کو الزام دینا کہ بلوچستان کی ترقی میں وہ رکاوٹ بن رہے ہیں یہ تاثر سراسر غلط ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو گوادر میں منعقد اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی، اجلاس میں آئی جی پولیس بلو چستان عبدالخالق شیخ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ زاہدسلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے اور ڈی سی گوادر، ڈی آئی جیز سمیت اعلی حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں صوبے بھر میں سیکورٹی انتظامات،امن وامان کی بحالی سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کو روکنے میں یہاں کے چندنابلد لوگوں کا قصور ہے جو روز کسی نہ کسی معاملے پر سٹرکیں بند کرکے بلاجواز احتجاج کررہے ہیںمظاہرین آئے روز لاپتہ افراد کے معاملے پر احتجاج کے بجائے حکومت کے ساتھ بیٹھ کر اس مسلئے کا حل نکالے حکومت نے پہلے روز سے یہ اعلان کیا ہے کہ حکومت آئین وقانون کے تحت ہر مسئلے کوبات چیت کے ذریعے حل کو تیار ہیں ،میں اپنی ماؤں اور بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آئیں مستقبل سنوارنے اور ترقی وخوشحالی کیلئے ہمارا ساتھ دے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی قوم وملک کی ترقی میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے خواتین آنے والی نسلوں کو بارود اور اندھیروں میں دھکیلنے کے بجائے ترقی،تعلیم اور کتاب کا درس دے جذباتی اور علیحدگی کے من گھڑت نعرے صرف اور صرف سیاسی فائدے اور پاکستان کی ترقی روکنے کے لئے ہیں پاکستان تاقیامت رہے گا نوجوان آئے اور خدائے داد صلاحیتوں سے بلوچستان کی ترقی میں حصہ لے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق نوجوان بندوق اٹھانے کے بجائے تعلیمی میدان میں رہے کر اپنے ملک اور قوم کی خوشحالی کے لئے کردار ادا کرے۔

Recent Posts

وی پی این حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی اے نے فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…

6 mins ago

بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…

11 mins ago

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…

15 mins ago

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

28 mins ago

فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…

47 mins ago

وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسحٰق ڈار کو سونپ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…

59 mins ago