بلوچ یکجہتی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر گوادر کا دعویٰ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی سربراہی میں حکومتی وفد اور گوادر میں مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ڈان نیوز کے مطابق گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی زیر سربراہی مظاہرین اپنے حقوق کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر گوادر کے ہمراہ وفد میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں سمیت تاجر برادری کے نمائندے بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر گوادر کے ہمراہ وفد میں آل پارٹیز کے رہنماوں سمیت تاجربرادری کے نمائندے بھی شریک ہیں۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد زہری نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کےبعد گرفتار کارکنوں کو رہا کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ موبائل نیٹ ورک بحال اور رکاوٹیں ہٹا کر راستے کھولے جائیں گے۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے تحت تمام مطالبات سننے اور حل کرنے کو تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے کہہ ہی چکے ہیں کہ ہر مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے، آل پارٹیز کے رہنماؤں سے یہی کہا کہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں سب کو مل کر جدجہد کرنی ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر پچھلے تین دنوں سے گوادر میں موجود ہوں۔ دوسری جانب بی وائی نے حکومتی دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے، خبر کی تردید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آل پارٹی کے نام سے بنی ہوئی کمیٹی سے مذاکرات کی ہے، جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

9 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

21 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

39 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

49 mins ago

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

57 mins ago

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی میں مرکزی عہدے ملے تو ردعمل کیا ہوگا؟ علی محمد خان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…

1 hour ago