سیاسی کارکنوں پر مقدمات ختم ، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کا سلسلہ بند کیا جائے ، بی این پی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بارکھان کے ضلعی صدر صدیق کھیتران ، گلزار عرف راجہ سمیت دیگر پارٹی کارکنوں پر مقدمات ، گھر پر چھاپے ، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی اسی طرح بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں ، چھاپوں ، چار و چار دیواری کے پامالی ، بے بنیاد مقدمات کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوریت کے دور میں بلوچ ، پشتون ، ہزارہ ، سیلٹرز سمیت ہر ایک سے آواز بلند کرنے کے حق کو بھی چھینا جا رہا ہے عملا بلوچستان میں جمہوریت دکھائی نہیں دے رہی صرف حکمرانوں کی لفاظی دعو?ں تک جمہوریت محدود ہے اکیسویں صدی سماجی انصاف ، جمہور کا دور ہے لیکن بلوچستان میں اس کے برعکس معاملات چلائے جا رہے ہیں ماضی کی طرح اب بھی آمرانہ روش پر حکمران عمل پیرا ہیں حالیہ رونما ہونے والے واقعات نے حکومتی دعو?ں کا پول کھول دیا ہے حکمران اب بھی برملا کہتے نہیں تھکتے کہ ہر کسی کو احتجاج حاصل ہے لیکن بلوچستان کے عوام سے جینے کا حق بھی چھیننا جا رہا ہے حالانکہ انسانی بنیادی حقوق سے متعلق آئین میں سب کچھ واضح ہے آزادی اظہار رائے کا حق ہر شہری کو حاصل ہے جسے روکا نہیں جا سکتا حکمران خود آئین پر عمل نہیں کرتے تو حالات گھمبیر ہو جاتے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بارکھان سمیت بلوچستان بھر میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو رہا کر کے ان پر قائم مقدمات ختم کئے جائیں چادر و چار دیواری کی پامالی کے سلسلے کو روکا جائے بلوچ روایات کو پا?ں تلے نہ روندا جائے –

Recent Posts

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ میں بین اسٹوکس کےگھر چوری ہوئی

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…

3 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور سے لاہور پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…

4 hours ago

بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن،8خوارج ہلاک،میجر سمیت3جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…

4 hours ago

شادی کے 35 سال بعد علیحدگی کی خبروں پر فردوس جمال نے ردعمل دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…

4 hours ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: 33 ویں پیشی پربھی تفتیشی افسرپر جرح مکمل نہ ہوسکی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…

4 hours ago

جوڈیشل کمیشن، سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…

5 hours ago