پنجاب میں موسلادھار بارشیں، لاہور میں پانی اسپتال اور گھروں میں داخل، 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا جبکہ صوبائی دارالحکومت میں پانی اسپتال اور گھروں میں بھی داخل ہو گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، موٹروے ایم 2 پر پنڈی بھٹیاں، شیخوپورہ، کالا شاہ کاکو اور ٹھوکر نیازبیگ تک بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد اور اوکاڑہ کے مقامات پر بارش ہو رہی ہے جبکہ موٹر وے ایم 3 پر فیض پور سے ننکانہ صاحب تک بارش ہے۔
لاہور میں موسلادھار بارش سے سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں پانی جمع ہو گیا، اسپتال کی ایمرجنسی میں بارش کا پانی جمع ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور کے نواحی علاقے چوہنگ میں بھی موسلادھاربارش ہوئی جبکہ علاقے تاج پورہ میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور مون سون بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر سب سے زیادہ 337 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ نشتر ٹاؤن میں 250 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر ہونے والی بارش 44 سال میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ ہے۔
ادھر لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں بارش سے 400 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں، بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔
لاہور کے علاوہ پنجاب کے شہروں شیخوپورہ، قصور، پاکپتن، سرگودھا، جہلم، مری، راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
میرپور آزاد کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے درخت گر گئے ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

16 mins ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

26 mins ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

41 mins ago

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…

48 mins ago

قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 7 جوان شہید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…

57 mins ago

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…

1 hour ago