توشہ خانہ کیس: عمران اور بشریٰ کی گرفتاری کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بینچ آج توشہ خانہ کیس کی سماعت کرے گا۔
25 جولائی کو چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی تھی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس عامر فاروق کو کیس نا سننے کا کہا گیا تھا۔
وکلا کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دی، وہ کیس نا سنیں، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریفرنس دائر ہونے کے باعث بینچ سے الگ ہونے کی استدعا مسترد کردی تھی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے تعطیلات پر جانے کے بعد اب وہ ڈویژن بینچ کیس سننے کیلئے دستیاب نہیں، گزشتہ سماعت کرنے والے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث نیا ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

19 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago