خلیل الرحمان کی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد انکی بیٹی ٹرولرز کے نشانے پر، سبینہ فاروق پھٹ پڑیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سبینہ فاروق ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے حالیہ اسکینڈل پر ان کی بیٹی کو ٹرول کرنے والے سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں۔
پولیس نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیاجب کہ ملزمان نے خلیل الرحمان قمر کی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کر دی ہیں۔
ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ڈرامہ نگار کی بیٹی ٹک ٹاکر حجاب خلیل کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
صارفین حجاب کی ویڈیوز پر منفی تبصرے کررہے ہیں جو انسٹاگرام پر وائرل ہیں۔
اسی حوالے سے اداکارہ سبینہ فاروق حجاب خلیل کے دفاع میں سامنے آگئیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی۔
اداکارہ نے لکھا ‘ہم یہ تقریباً روز ہی خود سے اور دوسروں سے پوچھتے ہیں کہ انسانیت نہیں بچی کیا؟ خلیل الرحمان کی حرکتوں کا ان کی بیٹی سے کیا لینا دینا؟’
سبینہ نے مزید لکھا ‘صارفین حجاب کو کیوں بُلی کررہے ہیں؟ اس سب کا اس کی زندگی پر اثر پڑ سکتا ہے، کیا مزہ آتا ہے دوسروں کی تکلیف سے محظوظ ہونے میں؟’
انہوں نے مزید کہا کہ ‘برائے مہربانی بچوں کی حرکتوں کو والدین کی اور والدین کی حرکتوں کو بچوں کی عزت اور بے عزتی نہ بنائیں’۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

3 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

11 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

14 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

36 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

50 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

1 hour ago