ابھیشیک بچن کی بہن کو اپنی بھابھی ایشوریا سے اختلاف کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور اُن کی نند شویتا نندا کے درمیان اختلافات کی وجہ سامنے آگئی۔
گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ کی سٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی علیحدگی کی افواہیں گردش ہیں جس کی پیشگوئی بھارتی پنڈت بھی کرچکے ہیں۔بھارتی میڈیا پر کئی بار یہ خبر بھی سامنے آچکی ہے کہ ابھیشیک بچن کی بہن شویتا نندا کے اپنی بھابھی ایشوریا رائے سے تعلق خراب ہیں، اسی وجہ سے بچن خاندان اور ان کی بہو رانی کے درمیان بھی اختلافات چل رہے ہیں۔

اب بھارتی میڈیا پر فلمساز کرن جوہر کا مقبول شو ‘کافی وِد کرن’ کا پُرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ابھیشیک بچن نے اپنی بہن شویتا نندا کے ہمراہ بطورِ مہمان شرکت کی تھی۔شو کے میزبان کرن جوہر نے شویتا سے سوال کیا تھا کہ آپ کو اپنی بھابھی ایشوریا رائے کی کونسی عادت پسند ہے اور اُن سے کن باتوں پر اختلاف ہے؟
اس سوال کے جواب میں شویتا نندا نے کہا تھا کہ مجھے ایشوریا رائے کی مضبوط شخصیت، خود مختاری اور بہترین ماں ہونے کی عادات پسند ہیں۔شویتا نندا کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنی بھابھی کی یہ عادت سخت ناپسند ہے کہ وہ کالز اور میسیجز کا جواب دیر سے دیتی ہیں جبکہ مجھے اُن کی ٹائم مینیجمنٹ کی صلاحیتوں سے بھی بہت نفرت ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ میں بین اسٹوکس کےگھر چوری ہوئی

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…

3 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور سے لاہور پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…

4 hours ago

بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن،8خوارج ہلاک،میجر سمیت3جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…

4 hours ago

شادی کے 35 سال بعد علیحدگی کی خبروں پر فردوس جمال نے ردعمل دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…

4 hours ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: 33 ویں پیشی پربھی تفتیشی افسرپر جرح مکمل نہ ہوسکی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…

4 hours ago

جوڈیشل کمیشن، سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…

5 hours ago