کراچی(قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ جو حیدرآباد میں ادا کی گئی بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرزند پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اجداد نے پاکستان بنایا اور انھوں نے انہیں ناقابل تسخیر بنا کر محسن پاکستان کا اعزاز حاصل کیا آج ان ہی کے قبیلے اور قوم کے افراد نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا میں ارباب اقتدار واختیارسے یہ سوال پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے جوہری منصوبے خالق کو اس کی زندگی میں وہ عزت اور قدر
کیوں نہ ملی جو اس کو ملنی چاہیے تھی آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن کراچی سے خیبر تک اس کی یاد منائی جا رہی ہے قوم سوگوار ہے ایم کیو ایم پاکستان کے تمام دفاتر میں کل بروز پیر عبدالقدیرغائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مذید کہنا تھا کہ اس پاکستان کے اس عظیم سپوت کی یادگاریں ایم کیو ایم پاکستان تعمیر کرے گی جس نے اپنا سب کچھ پاکستان کیلئے قربان کیا اور بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیا میں ملک کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہتا ہوں کہ ائیرپورٹ اور بڑی بڑی عمارتوں کو قومی ہیرو کے نام سے منصوب کیا جائے۔پاکستان کی تاریخ قائداعظم محمد علی جناح سے شروع ہوتی ہے پھر لیاقت علی خان اور اس کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان اس کے سوا ہماری تاریخ میں کچھ نہیں اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت فرمائے،درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنونیرعامر خان،ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل، ڈپٹی کنونیر وسابق میئر کراچی وسیم ا ختر اراکین رابطہ کمیٹی،آئی ایس ٹی سی کے ذمہ داران اورحیدرآباد ڈسٹر کٹ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔دریں اثنا ایم کیو ایم پاکستان نے 3روزہ یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اپنی تمام تنظیمی مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس 661 ریکارڈ، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور…
شہر میں سمندری ہواؤں کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی سمت سے بھی ہوائیں چل سکتی…
پرتھ(قدرت روزنامہ)پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز…
کراچی(قدرت روزنامہ)سموگ اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر کی 29پروازیں تاخیر کا شکارہو گئیں۔…
مالے(قدرت روزنامہ )پاکستان کے بلال احمد نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل…
لاہور(قدرت روزنامہ)ارب پتی چور کی گرفتاری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ملزم نے…