نیب ترامیم؛ کیا قائم مقام صدر آرڈیننس پاس کرسکتا ہے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے نیب ترامیم سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ کیا قائم مقام صدر آرڈیننس پاس کر سکتا ہے یا نہیں؟
نیب ترمیمی آرڈیننس 2024ء کے خلاف دائر درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں چیف جسٹس عامر فاروق نے پٹیشن پر اعتراضات دور کردیے۔ درخواست گزار ‏شہری ملک ناجی اللہ کی جانب سے وکیل محمد اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ‏نئے ترمیمی آرڈیننس میں ریمانڈ کا دورانیہ 14 سے بڑھا کر 40 دن کردیا گیا ہے اور بدنیتی پر مقدمہ بنانے والے افسر کی سزا 5 سے کم کر کے 2 سال کردی گئی ہے۔ ‏پی ڈی ایم نیب قوانین میں 3 بار ترامیم کر چکی ہے۔ ‏اب یہ نیا ترمیمی آرڈیننس آگیا ہے جسے پارلیمنٹ میں بھی پیش نہیں کیا گیا۔
وکیل نے اپنے دلائل میں مزید بتایا کہ ‏14 دن سے زائد ریمانڈ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ‏بدنیتی پر مبنی جھوٹا مقدمہ بنانے والے افسر کی سزا صرف 2 سال کیوں؟۔ ‏نیب ریفرنسز کے ملزمان 14، 14 سال سزائیں بھگتتے ہیں۔ ‏یہ ایک ظالمانہ قانون ہے، ترمیمی آرڈیننس کو فوری طور پر واپس لینا چاہیے۔ ‏یہ آرڈیننس بھی پارلیمنٹ لے جائے بغیر پاس کیا گیا، یہ قانونی کی منشا کے خلاف ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ‏اہم سوال یہ ہے کہ کیا قائم مقام صدر آرڈیننس پاس کرسکتا ہے یا نہیں؟ عدالت نے صدارتی آرڈیننسز سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کو دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل و دیگر فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے اور جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 6 اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

3 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

4 hours ago