پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا غیرملکی قرض ہے تو پریشان نہ ہوں، اسحاق ڈار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا غیرملکی قرض ہے تو پریشان نہ ہوں۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہت صلاحیت ہے۔ اگر ملک پر 130 ارب ڈالر کا قرض ہے تو پریشان نہ ہوں۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس 10 ہزار ڈالر سے زائد کی معدنیات ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی حکومت کا صرف ایک ایجنڈا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کے مرجر کے لیے بہت محنت کی۔ ہمارے 2016 کے دور حکومت میں تینوں اسٹاک مارکیٹ کا مرجر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کو قانون سازی میں معاونت کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ چیئرمین ایس ای سی پی کو پارلیمنٹ سے جو تعاون درکار ہے ملے گا۔ ایس ای سی پی کی اصلاحات کے لیے بروقت قانونی سازی کی جائے گی۔ ایس ای سی پی پاکستان کے ماہرین پر مشتمل بہترین ادارہ ہے۔ ایس ای سی پی قانون میں ضروری ترامیم کے لیے وزارت قانون سے مشاورت کرے۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

6 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

16 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

41 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago