خلیل الرحمان قمر کی بیٹی کی ٹرولنگ اداکارہ سبینہ فاروق کو ایک آنکھ نہ بھائی


اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا ٹرولنگ کرنے والوں سے متعلق انسٹاگرام پر پوسٹ کیا گیا تھا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر جہاں ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، ان کی بیٹی کو بھی ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم اب اس حوالے سے اداکارہ سبینہ فاروق بھی پھٹ پڑی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ سبینہ فاروق کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں اداکارہ نے اس حوالے سے اظہار خیال کیا۔
اداکارہ کی جانب سے خلیل الرحمان قمر کی بیٹی کو ٹرول کرنے والوں سے سوال کیا گیا جبکہ ساتھ ہی ان پر برس پڑی ہیں۔سبینہ فاروق کا سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا تھا کہ ہم یہ سوال ہر روز سب سے اور اپنے آپ سے کرتے ہیں، کہ کیا انسانیت باقی نہیں ہے؟

ساتھ ہی اداکارہ نے خلیل الرحمان قمر کی بیٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمان کے عمل سے ان کی بیٹی کا کیا تعلق ہے؟ اسے کیوں ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس سب سے اس کی زندگی پر اثر ہوسکتا ہے، کیا مزاح آتا ہے دوستوں کی تکلیف کو انجوائے کرنے کا اہم موقع سمجھ کر؟ساتھ ہی سبینہ نے لکھا کہ خدارا بچوں کے عمل کو والدین کی عزت اور بے عزتی نہ بنائیں۔
واضح رہے خلیل الرحمان کے ہنی ٹریپ واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی بیٹی حجاب کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

1 min ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

11 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

23 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

29 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

32 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago