کراچی میں رکشا ڈرائیور نے بدفعلی کیلیے 5 بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

کراچی(قدرت روزنامہ)شہرقائدکے علاقے بلدیہ ٹائون میں رکشا ڈرائیور نے بدفعلی کیلیے 5 بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی . پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نیول کالونی سعید آباد سے فہیم نامی شخص نے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں کو اس وقت اغوا کرلیا جب وہ مدرسے سے پڑھ کر گھر واپس جا رہے تھے .

اغوا کار نے بچوں کی منتقلی کے لئے دو رکشے استعمال کئے . پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں ایک شخص 5 بچوں کو 2 الگ الگ رکشوں پر لے جارہا تھا، بار بار اترنے کی جگہ تبدیل کرنے پر ایک رکشا ڈرائیور کو شک ہوا . اس دوران ایک رکشہ ڈرائیور نے بچوں سے پوچھ گچھ کی جس پر بچوں نے اپنے والد کا نمبر دیا، رابطہ ہونے پر انکشاف ہوا کہ ملزم بچوں کو اغوا کرکے لے جارہا تھا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی . پولیس نے بچوں کو اتحاد ٹائون سے بازیاب کرا کر اغواکار فہیم کو گرفتار کرلیا . پولیس حکام کے مطابق بازیاب بچوں میں 2 بچیاں اور 3 بچے شامل ہیں، ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، بچوں کو ان کے گھر والوں کے حوالے کردیا گیا ہے، ملزم نے اپنی شناخت فہیم کے نام سے کرائی ہے، اس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی بچوں کے اغوا کا اعتراف کرلیا ہے، اس نے بتایاکہ اس نے اپنی بیوی کو 3 ماہ قبل طلاق دی ہے . ان سے بچوں کو غلط نیت سے اغوا کیا تھا . بازیاب بچوں میں 10سالہ عارفہ، نورین 10 سالہ، بلال 3 سالہ، محمد حسن 6 سالہ اور احسن عمرساڑھے تین سال شامل ہیں . . .

متعلقہ خبریں