سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پر یو اے ای میں پاکستانیوں کو عمر قید کی سزا


متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل کراچی عتيق الرميثي نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رہ کر پاکستان کے اداروں یا سیاستدانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
عتيق الرميثي کے مطابق پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف ویزا پابندیوں جیسے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلف ممالک یا یو اے ای میں رہنے والے پاکستانی ہوشیار رہیں۔’آج کل وہ چیز نہیں ہے، سوشل میڈیا پر اپنے ملک یا اداروں کے خلاف غلط انفارمیشن یا غلط تاثر پیدا کرنا بالکل منع ہے، ایسا کرنے پر فوری کارروائی ہوگی، کچھ لوگوں کو عمر قید بھی ہوئی ہے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ 10 سے 15 لوگوں کو 15 سال تک قید کی سزا ہوئی ہے اور کافی لوگوں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا ہے۔یو اے ای کے قونصل جنرل نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر صارفین جو بھی مواد شیئر یا لائیک کریں گے وہ ان کے ریکارڈ میں جائے گا، کسی کے ریکارڈ میں یہ بات آ گئی اور وہ اگر یواے ای کا ویزا اپلائی کرے گا تو اس کو ویزا نہیں ملے گا۔

Recent Posts

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ میں بین اسٹوکس کےگھر چوری ہوئی

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…

3 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور سے لاہور پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…

4 hours ago

بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن،8خوارج ہلاک،میجر سمیت3جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…

4 hours ago

شادی کے 35 سال بعد علیحدگی کی خبروں پر فردوس جمال نے ردعمل دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…

4 hours ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: 33 ویں پیشی پربھی تفتیشی افسرپر جرح مکمل نہ ہوسکی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…

4 hours ago

جوڈیشل کمیشن، سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…

5 hours ago