عالمی دنیا

شوہر کو پسند کی ساڑھی نہ دلوانا مہنگا پڑ گیا ، بیوی نے بڑا قدم اٹھا لیا

بھارت(قدرت روزنامہ ) ساڑھی نہ دلانے پر خاتون نے شوہر کےخلاف پولیس میں شکایت درجہ کروا دی۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون معمولی سی بات پر اپنے شوہر کے خلاف پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے کی شادی 2022 میں ہوئی تھی اور خاتون نے پسند کی ساڑھی نہ دلانے پر شوہر سے بحث کی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ خاتون شوہر کے خلاف شکایت درج کروانے پولیس اسٹیشن پہنچ گئی اور اپنی شکایت میں شوہر سے جھگڑوں کے دوران گھریلو زیادتی کا الزام لگایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے جوڑے کو فیملی کونسلنگ کیلئے بھیجا جہاں بیوی نے ساڑھی نہ دلانے اور شوہر نے بیوی کے دیر رات گئے فون کال پر مصروف رہنے کی شکایت کی جس کے بعد انتظامیہ نے دونوں کے درمیان صلح کرواتے ہوئے شوہر کو بیوی کی پسند کی ساڑھی دلانے پر رضا مند کیا اور جھگڑا ختم کروایا۔

متعلقہ خبریں