’’خطرہ ہے حکومت اپنی مدت میں بھی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے توسیع نہ کر لے‘‘

بہاولپور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہچیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کے حوالے سے حکومت نے پارلیمنٹ، پارلیمانی روایات اور آئین کو بلڈوز کیا ، خطرہ ہے حکومت اپنی مدت میں بھی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے توسیع نہ کر لے۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کے حوالے سے حکومت نے پارلیمنٹ، پارلیمانی روایات اور آئین کو بلڈوز کیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ یوں لگتا ہے کہ حکومت نے قبل از وقت اپنے لیے بھی این آر او حاصل کر لیا ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین نیب کی توسیع کے معاملے پر ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی توسیع نہ صرف غیر قانونی بلکہ بدنیتی پر مبنی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی جاری رکھنا چاہتی ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت یقینی بنارہی ہے کہ وزیر اعظم، ان کا خاندان، دوست اور حکومت احتساب سے محفوظ رہیں۔ واضح رہے کہ ملک کی بڑی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کے عہدے کی مدت میں توسیع کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’غیر قانونی اور غیر آئینی‘ قرار دیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں ایک فرد کے لیے مخصوص آرڈیننس کے ذریعے توسیع کر کے حکومت انہیں مزید متنازع بنا رہی ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد وزیر طلاعات فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ حکومت اگلے چیئرمین کی تعیناتی تک جسٹس (ر) جاوید اقبال کی اس عہدے پر توسیع کے لیے ایک آرڈیننس نافذ کرے گی۔تاہم اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انہیں وزیر اعظم اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کرپشن کیسز پر کوئی کارروائی نہ کرنے اور حکمراں جماعت کے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے ایجنڈے کو پورا کرنے پر انعام دینا چاہتی ہے۔

Recent Posts

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

18 mins ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

45 mins ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

51 mins ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

55 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

1 hour ago

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago