اب یو اے ای میں بیٹھ کر حکومت اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، کونسلر جنرل یو اے ای
متحدہ عرب امارات (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات نے پاک فوج کے خلاف جھوٹ اور پراپیگنڈہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
متحد ہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ہمارے عزیز بہن بھائی جو یو اے ای اور خلیجی ممالک میں رہتے ہیں، انہیں ہوشیار رہنا ہے ، اب یہ نہیں ہو گا کہ سوشل میڈیا پر اپنے ملک اور اداروں کے بارے میں غلط اور جھوٹی افواہیں پھیلائی جا سکیں ، یہ چیزیں وہاں منع ہیں، وہاں پر آپ کے خلاف فوری سخت کارروائی ہو گی، اسی طرح 4 سے 5 لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ، 10 سے 15 لوگوں کو 14 سال قید ہوئی اور متعدد افراد کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا ۔
یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ آپ سوشل میڈیا پر جو بھی لائیک اور شیئر کریں گے وہ آپ کے اکاونٹ کی ہسٹری میں رہے گا، ظاہر ہے جب آپ ویزا اپلائی کریں گے اور آپ کی ہسٹری ایسی ہو گی تو آپ کو ویزا بھی نہیں ملے گا ۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…