پاکستان اسٹیل کی 4 ہزار ایکڑ اراضی چینی سرمایہ کاروں کو دینے کا فیصلہ


کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے پاکستان اسٹیل کی چار ہزار ایکڑ اراضی چینی سرمایہ کاروں کو دینے کا فیصلہ کرلیا، اسٹیل مل کی زمین پر چائنیز اسپیشل ایکسپورٹ اکنامک زون قائم کیا جائے گا۔
یہ بات سندھ کے وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللّٰہ دھاریجو نے کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس (سیج) ممبران سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں پاکستان اسٹیل کی اراضی فروخت ہو تو سندھ حکومت کو اس کا حصہ ملنا چاہیے کیونکہ اسٹیل مل کی زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے اور حکومت سندھ نے یہ زمین صرف اسٹیل مل کے قیام کے لیے دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے اسٹیل مل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں خود لگانے اور چلانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اسٹیل مل کے تمام واجبات کی ذمہ داری وفاق کی ہے، روس سمیت مقامی سرمایہ کار اور دیگر ادارے دلچسپی رکھنے والی پارٹیز سے سندھ حکومت رابطے کرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجلی بنانے والے اداروں آئی پی پیز کے معاہدوں پر سندھ کا موقف واضح ہے۔ آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اور یہ معاہدے دوبارہ طے ہونا چاہئیں، جتنا جلد ہوسکے وفاق کو اس اہم مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حب ریور روڈ پر بھی 2 ہزار ایکڑ رقبے پر ملک کا جدید ترین اسپشل اکنامک زون بنایا جائے گا اور اس اکنامک زون کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر قائم کیا جائے گا، نوری آباد انڈسٹریل زون کا 1300ایکڑ پر مشتمل فیز تھری پر کام شروع کر دیا گیا ہے سروس انڈسٹریز نے پنجاب کو چھوڑ کر نوری آباد صنعتی زون میں 50ایکڑ رقبے پر انڈسٹری لگائی ہے، وزارت صنعت سندھ ،سندھ کے بڑے شہروں میں ایگری پروسیسنگ زون بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کے ترقیاتی پراجیکٹس پر وفاقی بیورو کریسی کا رویہ درست نہیں ہے جسے قومی مفاد میں درست کرنے کی ضرورت ہے۔جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سندھ سے وصول ہونے والا ٹیکس سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر لگنا چاہیے، سندھ حکومت کراچی کے ساتوں صنعتی زون کی زمینوں کا ریکارڈ جلد ڈیجیٹلائز کردے گی، زرعی ٹیکس کے امور کی ذمہ داری سندھ ریونیو بورڈ کو دی جانی چاہیے۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 min ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

9 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

18 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

31 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

44 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

1 hour ago