اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے ہونیوالی متوقع قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کل جو قانون سازی ہونے جا رہی ہے وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،ہم اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلے ہی آ چکا ہے،آپ عدل و انصاف پر مبنی فیصلوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے،سپریم کورٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا بھی غیرآئینی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا کہ انہوں نے پہلے بھی این آر او لیا تھا اور نشستیں خود لی تھی،یہ اب دوسرا این آر او لینا چاہتے ہیں جسے ہم نہیں مانیں گے، میری چیف جسٹس سمیت عدلیہ سے گزارش ہے آپ اقلیت میں سہی مگر فیصلہ پر عمل درآمد کروانا آپکی آئینی ذمہ داری ہے،بیرسٹر گوہر کا مزید کہناتھا کہ یہ نشستیں ہماری ہیں اور ہماری ہی رہیں گی،کوئی بھی قانون سازی جو اس فیصلے پر عمل درآمد کے خلاف ہو غیر آئینی ہے،ہم اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…